ہوم پیج

تمام قارئین اور مہمانان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید ۔ ہمیں وزٹ کرنے اور حوصلہ افزائی فرمانے کا شکریہ۔

اردو ایک سدا بہار اور زندہ زبان ہے۔ روایت اور جدت کا حسین امتزاج اردو کو ایک منفرد اور ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔ اس زبان کی چاشنی اور شیرینی اہل ذوق و نظر بآسانی محسوس کر سکتے ہیں۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے مغرب کی اندھی تقلید کی روش اپناتے ہوئےاپنی تہزیب و تمدن کے اس عظیم اور گراںقدر ورثےکی حفاظت اور قدردانی سے چشم پوشی برتی ہے۔
زبان کسی قوم کے وقار کی علامت ہوتی ہے اور زندہ قومیں اپنے وقار کی حفاظت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتیں۔ احساس کمتری کے مارے لوگوں نے اغیار کے دام فریب میں آ کر اپنی اقدار سے یکسر بیگانگی اختیار کر لی ہے۔ اردو ہماری قومی زبان ہے لیکن آج تک ہم اسے وہ مقام نہیں دے سکے جو اس کا حق تھا۔ 
ہر سطح پر مسلسل نظر انداز کیے جانے کے با وجود اردو نہ صرف زندہ ہے بلکہ روز افزوں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یقین رکھیئے! جس دن تک اس مملکت خداداد پاکستان کا وجود قائم ہے تب تک اردو کو مٹایا نہیں جا سکتا کہ پاکستان اردو کی اور اردو پاکستان کی بقا کی ضامن ہے

آئیے اردو ادب کی ترویج و اشاعت میں ہمارا ساتھ دیں