تعارف

Mission
یہ ویبسائٹ قائم کرنے کا مقصد اردو کے چاہنے والوں کے ادبی ذوق کی تسکین اور انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں خصوصْا نوجوان نسل کو اردو ادب کی رعنائیوں سے روشناس کرانا ہے۔ایسے احباب جو با صلاحیت ہیں اور ادبی میدان میں قدم رکھنا چاہتے ہیں ان کی رہنمائی اور انکے فن کو مناسب قدردانی مہیا کرنا بھی ہمارے مشن کا حصہ ہے۔

Introduction
اس سائٹ پر آپ اردو کے معروف اور نامور ادیبوں اور ادبی افق پر نئے ابھرتے ہوئے اہلِ قلم کی تخلیقات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ہم نے مقدار کی نسبت معیار پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی ہے۔ اور تمام اصناف نظم و نثر کوالگ الگ لکھنے کے بجائے ان کے تخلیق کاروں کے نام سے ترتیب دیا ہے تا کہ آپ کو اپنے پسندیدہ قلمکار کی تحریر تلاش کرنے میں دقت نہ ہو۔