Saturday, September 25, 2010

پروفيسر ہي جب آتے ہوں ہفتہ وار کالج ميں
تو اونچا کيوں نہ ہو تعليم کا معيار کالج ميں
کچھ ايسے بھي پڑھا کو پنچھيوں کو ہم نے ديکھا ہے
کہ ‘ پر‘ دفتر ميں ‘پنجے‘ شہر ميں ‘منقار‘ کالج ميں
اگر چہ دوسرے مشروب بھي مہنگے نہيں ملتے
مگر چلتا ہے اکثر شربت ديدار کالج میں
وہ ڈگري کي بجائے ميم لے کر لوٹ آيا ہے
ملا تھا داخلہ جس کو سمندر پار کالج ميں
مجھے ڈر ہے کہ ہم دونوں کہيں سمدھي نہ بن جائيں
تري گلنار کالج ميں ميرا گلزار کالج ميں

No comments:

Post a Comment