Saturday, September 25, 2010

Zakhm e Dil

زخم دل پربہار دیکھا ھے
کیا عجب لا لہ زار دیکھا ھے

جن کے دامن میں کچھہ نہیں ہوتا
ان کے سینوں میں پیار دیکھا ھے

خاک اڑتی ھے تیری گلیوں میں
زندگی کا وقار دیکھا ھے

تشنگی ھے صدف کے ہونٹوں پر
گل کا سینہ فگار دیکھا ھے

ساقیا اہتمام بادہ کر
وقت کو سوگوار دیکھا ھے

جزبہ غم کی خیر ہو ساغر
حسرتوں پر نکھار دیکھا ھے

No comments:

Post a Comment