Saturday, September 25, 2010

Dil Khoon Ho

دل خون ہو تو کیوں کر نہ لہو آنکھ سے برسے
آخر کو تعلق ہے اسے دیدہ تر سے

کچھ دیر تو اس قلب شکستہ میں بھی ٹھہرو

یوں تو نہ گزر جاو اس اجڑے ہوئے گھر سے

ہر موج سے طوفانِ حوادث کی حدی خواں

مشکل ہے نکلنا مری کشتی کا بھنور سے

یہ حسن یہ شوخی یہ تبسم یہ جوانی

اللہ بچائے تمہیں بد بیں کی نظر سے

خورشید تو کیا ، غیرت خورشید ہوا ہے

وہ ذرہ جو ابھرا ہے تری راہگزر سے

نکلی نہ جو دیدار کی حسرت تو یہ ہوگا

سر پھوڑ کے مر جائیں گے دیوار سے ، در سے

سو رنج ہیں ، سو شکوہ شکایات ہیں ، لیکن

مجبور ہیں ، کچھ کہتے نہیں آپ کے ڈر سے

صیاد! خدا خیر کرے اہل چمن کی

دیکھے ہیں فضاوں میں کچھ اڑتے ہوئے پَر سے

وہ روٹھ گئے ہم سے ، جدا ان سے ہوئے ہم

اب چھیڑ اٹھے گی نہ اِدھر سے نہ اُدھر سے

لوگوں کا حسد شعر کی شہرت سے بڑھے گا

خوف آتا ہے خود مجھ کو نصیر اپنے ہنر سے

No comments:

Post a Comment